28 دسمبر ، 2012
لاہور....سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ حکمران سیاسی مصلحتوں سے نکل کر ملک بچائیں،ایسا نہ کیا تو خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ سیاست نہ بچی تو ریاست بھی نہیں رہے گی۔ الیکشن وقت کا تقاضا ہیں،سب کو پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرناچاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ کرپٹ لوگوں کو مسترد کرنے کے لیے انتخابات بہترین موقع ہے۔ یہ موقع ضائع کرنے سے بہت بڑانقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت اپنا وقت پورا کررہی ہے۔