28 دسمبر ، 2012
لاہور....ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میرا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے نہ الیکشن ملتوی کرانا چاہتا ہوں، پاکستان میں الیکشن نہیں گھوڑوں کا انتخاب ہوتا ہے۔ماڈل ٹاو¿ن لاہورمیں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ان کا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے نہ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں ، ا یم کیوایم کی قیادت کو 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے ، جو علامتی نہیں بلکہ 100فیصد ہوگی ۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم سے کوئی اختلافات سامنے نہیں آئے،تمام اہم معاملات پر اتفاق ہے اورایم کیوایم نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔طاہر القادری نے کہا کہ 14جنوری کو فیصلے کے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہورمیں بڑا جلسہ کیا ہے جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ، لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت پر رابطہ کمیٹی کے اراکان سے مشاورت کریں گے۔