نیلامی میں ’شیرِ میسور‘ ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کی کیا قیمت لگائی گئی؟

یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسوب تمام ہتھیاروں میں سب سے اہم، بے نظیر تاریخ اور بے مثال کاریگری کا ایک شاہکار نمونہ ہے: بون ہیمس— فوٹو: بون ہیمس
یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسوب تمام ہتھیاروں میں سب سے اہم، بے نظیر تاریخ اور بے مثال کاریگری کا ایک شاہکار نمونہ ہے: بون ہیمس— فوٹو: بون ہیمس

لندن کے بون ہیمس نیلام گھر کی جانب سے اسلامی اور بھارتی فنون کی نیلامی کے دوران ’شیر میسور‘ ٹیپو سلطان کی تلوار کی نیلام کی گئی۔

مغل تلوار سازی اور جرمن بلیڈ ڈیزائن کے تحت بنائی ہوئی ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار ایک کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلام کی گئی۔

بون ہیمس میں اسلامی اور بھارتی فنون کے شعبے کے سربراہ اولیور وائٹ کا کہنا تھا کہ یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسوب تمام ہتھیاروں میں سب سے اہم تصور کی جاتی ہے کیونکہ اس تلوار سے ان کی ذاتی وابستگی بہت زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تلوار آج بھی بلکل ویسی ہی حالت میں ہے جیسی یہ بنائی گئی تھی، اسے بنانے کیلئے کاریگروں کی کمال مہارت اور کاریگری اسے باقی تلواروں سے منفرد بناتی ہے۔

اولیور وائٹ کا کہنا تھا کہ تلوار کے دستے پر انتہائی نفاست سے سنہرے حروف میں دعائیں تحریر ہیں جبکہ اس پر ’حاکم کی تلوار‘ کے حروف بھی لکھے ہوئے ہیں۔

بون ہیمس میں اسلامی اور بھارتی فنون کے شعبے  کے سربراہ کا کہنا تھاکہ یہ تلوار بے نظیر تاریخ اور بے مثال کاریگری کا ایک شاہکار نمونہ ہے۔

مزید خبریں :