پاکستان

تعمیر نو کے بعد فیصل آباد ائیرپورٹ کا رن وے بھی آپریشنل

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات 10 بجے اتری۔ فوٹو فائل
 فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات 10 بجے اتری۔ فوٹو فائل

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کو بھی تعمیر نو کے بعد آپریشنل کر دیا گیا۔

دوبارہ تعمیر کیے گئے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات 10 بجے اتری۔

اس موقع پر ائیرپورٹ مینیجر، سینئر اے ٹی سی او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔

لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سی اے اے کو مبارکباد بھی دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیصل آباد ائیرپورٹ کے رن وے کی تعمیر نو پر 4 ارب روپے لاگت آئی۔

مزید خبریں :