پاکستان
29 دسمبر ، 2012

بلوچستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے ،ذوالفقار مگسی

بلوچستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے ،ذوالفقار مگسی

کوئٹہ…گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں بلوچستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے ،یہاں کے حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا وہ سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔اِس موقع پرگورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا اور اس کی ترقی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں بلوچستان کے لوگ محرومی اور پسماندگی کا شکار رہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے وسائل صوبے کی ترقی کیلئے استعمال کئے جائیں اور لوگوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کے معاشرے میں تبدیلی آرہی ہے اور یہاں کے لوگ ترقی چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :