پاکستان
29 دسمبر ، 2012

حارث اسٹیل ملزکیس میں پلی بارگین کی درخواست قبول

حارث اسٹیل ملزکیس میں پلی بارگین کی درخواست قبول

اسلام آباد....قومی احتساب بیورو نے حارث اسٹیل ملزکیس میں 8 ارب 40 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرلی۔ چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں حارث اسٹیل ملز کیس میں 8 ارب 40 کروڑ سے زائد کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے اسلام آباد میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے لیے جعلی دستاویزات پر بینک قرضہ حاصل کرنے والوں نے ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رضاکارانہ واپسی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔اعلامیہ کے مطابق دانستہ نادہندگی کیس میں ایک بینک اور وولن انڈسٹری کی پلی بارگین کی درخواست بھی منظورکرلی گئی جس میں 45.6 ملین روپے قرض کی ادائیگی کا معاملہ تھا۔

مزید خبریں :