ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں: پرویز الٰہی

جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں: صدر پی ٹی آئی— فوٹو: اسکرین گریب
جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں: صدر پی ٹی آئی— فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مقدمات درج کرانے والوں کوپیغام دینا چاہتا ہوں ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کوئی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے پورا کیا ہو، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے، میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھےسونے نہیں دیتے، جتنی مرضی کیسزبنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ سب کومعلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے، مقدمات درج کرانے والوں کوپیغام دینا چاہتا ہوں ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربتائیں کہ ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔

بعدازاں اینٹی کرپشن ٹیم پرویز الٰہی کو لے کرروانہ ہوگئی۔

مزید خبریں :