Time 06 جون ، 2023
کاروبار

آئندہ بجٹ میں بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ

منصوبے کو گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ہے اور منصوبے پر مجموعی طور پر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی/ فائل فوٹو
منصوبے کو گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ہے اور منصوبے پر مجموعی طور پر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق منصوبے کو گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ہے اور منصوبے پر مجموعی طورپر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئےگی۔

 دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ اگست 2019 میں پی ٹی آئی دور میں شروع کیا گیا تھا۔