Time 07 جون ، 2023
کھیل

فرینچ فٹبالر کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر سعودی کلب سے معاہدہ کر لیا

سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فرینچ فٹبالر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کی— فوٹو: الاتحاد کلب ٹوئٹر
سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فرینچ فٹبالر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کی— فوٹو: الاتحاد کلب ٹوئٹر

کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ کے ساتھ اپنے 14 سالہ سفر کے اختتام پذیری پر سعودی فٹبال کلب الاتحاد کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا۔

سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فرینچ فٹبالر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کی، کلب کی جانب سے معاہدے مالی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدہ 107 ملین ڈالرز میں طے پایا ہے۔

کریم بینزیما نے 2009 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد کلب کیلئے انہوں نے 648 میچز کھیلے، جبکہ اس دوران کلب نے پانچ چیمپئنز ٹرافیوں سمیت 25 ٹائٹل اپنے نام کیے۔

مزید خبریں :