پاکستان
29 دسمبر ، 2012

ڈیلس سمیت امریکا میں بینظیر بھٹو کی بر سی عقیدت سے منائی گئی

 ڈیلس سمیت امریکا میں بینظیر بھٹو کی بر سی عقیدت سے منائی گئی

ڈیلاس ،ٹیکساس… راجہ زاہد اختر خانزاداہ/ نمائندہخصوصی…امریکا بھر میں بے نظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، سب سے بٹری تقریب ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ڈیلاس میں ہوئی جس کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ٹیکساس نے کیا تھاجس میں امریکی سیاسی رہنماؤں ، دانشوروں ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ شخصیات ، صحافیوں،کے علاوہ جموں و کشمیر اور پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص متحدہ قومی مومنٹ اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے بھر پورشرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز امریکی سیاستدان اور سٹیت کانگریس کے ممبر جناب لان برنم۔ (Lon Burnam) تھے، مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس پر وقار تقریب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک اور وزیر اعظم پاکستان کے گلگت میں مشیر وزیر عبادت نے بھی خطاب کیا۔ ریاست ٹیکساس میں اسٹیٹ ریپریزنٹیٹو لان برنم (Lon Burnam)نے خطاب کرتے ہوے شہید بے نظیر بھٹو کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستانی عوام کیلئے جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے بے پناہ جدوجہد کی۔ انہوں نے یہ جدوجہد اس لیے کی کہ عوام اپنا حق راے دہی استعمال کر کے ایسا نظام اور حکومت تشکیل دے سکیں جو ان کے بنیادی مساہل کا حل تلاش کرسکے اور پاکستانی قوم کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں لا کھڑا کر سکے۔ لان برنم نے پاکستانیوں کو بالخصوص اور مسلمانوں کو بالعموم مشورہ دیا کہ وہ مقامی امریکی سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ان کے امریکی سیاست میں مثبت سیاسی کردار سے بے نظیر شہید کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ایسے ڈرون حملوں کے خلاف عوامی راے عامہ کو ہموار کیا جا سکے جن کی وجہ سے بے گناہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ممتاز کشمیری حریت پسندرہنما یاسین ملک نے بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ ایسی شخصیات برسوں بعد جنم لیتی ہیں ، ان کی شہادت سے دنیا عالمی سطح کی ایک ایسی رہنما سے محروم ہو گئی جس کے پاس دنیا کے اندر قیام امن کیلئے ایک وژن تھا، مجھے ان سے ملاقاتوں کا موقع ملا، وہ کشمیری عوام کیلئے غیر مشروط حق خود ارادیت کی حامی تھیں وہ چاہتی تھیں کہ بھارت ،پاکستان اور کشمیر کی سیاسی قیادت کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں اور کشمیری عوام کی راے کا احترام کیا جاے۔یاسین ملک نے کہا کہ بی بی کی شہادت سے جنوبی ایشیا ایک ایسی مضبوط سیاسی رہنما سے محروم ہوا ہے جو مشکل فیصلے کرنے اور ان پر عملدرآمد کرانے کا حوصلہ و جرت رکھتی تھیں ان کی شہادت سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا ایک مشکل کام ہے۔ قیام امن کی کوششوں میں مصروف مشہور امریکی تھینک ٹینک ڈیلاس پیس سینٹر کی ڈایریکٹر کیلی اوبیزے نے اپنے خطاب میں شہید بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ بے نظیر نے نہ صرف جمہوریت بلکہ عورتوں کے حقوق کیلئے بھی بے مثال جدوجہد کی اور خدمات سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ ہم بھی امریکا میں جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ انسانی حقوق کے احترام کے حوالے سے ساٹھ کی دہائی میں کچھ شاندار نہیں رہامحترمہ نے جو کوششیں کیں اس طرح کی کوششیں اور جدوجہد یہاں بھی کی گئی جس کا ثمر اب آنے والی نسلوں کو ملا اور مل رہا ہے۔ تقریب سے وزیر اعظم پاکستا ن کے مشیر گلگت بلتستان وزیر عبادت نے بذریعہ فون خطاب کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس کے رہنماوں اور کارکنوں نے جمہوریت کیلئے بے لوث قربانیاں دیں،ملک میں آج جو جمہوریت ہے وہ محترمہ کی قربانیوں کے نتیجے میں ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی مرکزی رہنماؤں سید فیاض حسن، عکرامہ خان، متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ارشاد کمال، پاکستانی کمیونٹی کے رہنماوں ڈاکٹر رابعہ خان، عظمہ شعیب، قراقرم تھنکر فورم کے سراج دین بٹ، حادی جواد ، ممتاز اسکالر اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ڈایریکٹر آن بورڈ ڈاکٹر قیصر عباس، ممتاز شاعر یونس اعجاز، انڈین امریکن کمیونٹی کے رہنما مایک غوث اور امریکہ میں مقیم جلا وطن کشمیری رہنما ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ڈائریکٹر آن بورڈ راجہ مظفر نے بھی خطاب کرتے ہوے شہید بے نظیر بھٹو کو انتہائی موثر انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پر وقار تقریب کی ایک خوبصورت بات یہ تھی کہ اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے ان عام اور غریب کارکنوں بھی کو یاد رکھا گیاا جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی پارٹی سے اپنی وفا قائم رکھی اور بحالی جمہوریت کی تحریک میں ہر آمر کے دور میں ہر طرح کا ظلم برداشت کیا۔ اس سال کا پہلا بے نظیر ورکر ڈیموکریسی ایوارڈ ٹنڈو الہ یار سے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالطیف منگریو کو دیا گیا، ڈیلاس میں مقیم صحافی ،تجزیہ نگار اور کالم نویس راجہ زاہد اختر خانزادہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر غلام نبی کے حوالے کیا جبکہدوسرا ایوارڈ بے نظیر ڈیمو کریسی سپورٹ ایوارڈ ڈیلاس پیس سینٹر کو امن اور جمہوریت کیلئے خدمات سر انجام دینے پر دیا گیا یہ ایوارڈ تقریب میں موجود پیس سینٹر کی ڈایریکٹر کیلی اوبیزے نے راجہ زاہد خانزاداہ سے وصول کیا۔ تقریب کے دوران شہید کی روح کو ایصال ثواب کی خاطر دعا کرائی گئی ۔تقریب میں لنگربھی تقسیم ہوا اور مقامی شعراء کرام ڈاکٹر قیصر عباس اور سید یونس اعجاز نے جیو بھٹو کے پر جوش نعروں کی گونج میں اپنے کلام سے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب میں خراب موسم کے باوجود خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شہید بے نظیر بھٹو کی جدوجہد اور زندگئی پر امریکا میں بنایٴ گئی ڈاکومنٹری فلم BHUTTO دکھائی گئی جس میں بھٹو خاندان کی قربانیوں کی تسلسل کا ذکر کیا گیا ہے ، تقریب میں موجود امریکیوں ، پاکستانیوں اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی توجہ سے دیکھا اور اس نمائندے نے کئی آنکھوں کو اشکبار بھی دیکھا۔

مزید خبریں :