Time 10 جون ، 2023
صحت و سائنس

شوگر میں مبتلا ہونے کی وجوہات جانیے

ہمارے معاشرے میں یہ تاثر عام ہےکہ زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس ہوجاتی ہے لیکن یہ درست نہیں/ فائل فوٹو
ہمارے معاشرے میں یہ تاثر عام ہےکہ زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس ہوجاتی ہے لیکن یہ درست نہیں/ فائل فوٹو

ذیابیطس جسے عام زبان میں ہم شوگر کہتے ہیں اس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں بڑھتی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ صحت مند طرز زندگی سے دوری ہے۔

ہمارے معاشرے میں یہ تاثر عام ہےکہ زیادہ  میٹھا کھانے سے ذیابیطس ہوجاتی ہے لیکن یہ درست نہیں اس لیے آج ہم آپ کو چند ایسی وجوہات بتاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ شوگر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ 

ضرورت سے زیادہ کام:

یہ جان کر آپ کو یقیناً حیرانی ہوگی کہ ضرورت سے زیادہ کام بھی آپ کو شوگر کا مریض بنا سکتا ہے، کافی دیر تک بیٹھ کر کام کرنا آپ کے جسم کے شوگر لیول کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث آپ ذیابیطس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

پانی کا کم استعمال: 

روز مرہ کی زندگی میں ہم اتنا مصروف ہوجاتے ہیں کہ خود کا خیال ہی نہیں رکھتے اور جسم کو بنیادی ضرورت پانی سے بھی محروم کر دیتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق پانی کا کم استعمال بھی آپ کو شوگر کا مریض بنا سکتا ہے۔

کھانے کو چھوڑنا یا تاخیر سے کھانا:

بعض لوگ سستی کی وجہ سے اور بعض لوگ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کھانا یا تو چھوڑ دیتے ہیں یا پھر تاخیر سے کھاتے ہیں لیکن اس پر توجہ دینی کی ضرورت ہے کیونکہ کھانا چھوڑنا یا تاخیر سے کھانا بھی شوگر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

تناؤ:

ذہنی تناؤ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ہے، ٹینشن یا ذہنی تناؤ میں رہنے والوں کا شوگر لیول متاثر رہتا ہے اور یوں وہ مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :