16 جون ، 2023
کراچی: نجی اسکولوں نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکولوں نے ناصرف اسکول کی فیس میں اضافہ کیا بلکہ نجی اسکول پابندی کے باوجود طلبہ کوکتابیں اور کاپیاں فروخت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکولوں کا دعویٰ ہےکہ فیسوں میں اضافے کی منظوری محکمہ تعلیم سے لی گئی ہے۔
فیسوں میں اضافے کی انکوائری کریں گے: محکمہ تعلیم
دوسری جانب اضافی فیسوں کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کے آفیسر نے فیسوں میں اضافے کی اجازت دی ہے تو اس کی انکوائری کریں گے، اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف 10 فیصد اضافے کی اجازت ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نجی اسکولوں کی فیس میں غیر قانونی اضافے سے وزیر تعلیم کو لاعلم رکھا گیا ہے۔
ادھر والدین نجی اسکولوں کی اضافی فیس، کتابیں اور یونیفارم لینے پر پریشان ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں من مانا اضافہ کیا گیا تھا جس پر والدین کی جانب سے متعدد بار احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جاچکا ہے جب کہ والدین فیسوں کا معاملہ لے کر عدالت بھی جاچکے ہیں۔