30 دسمبر ، 2012
کراچی…سند ھ میں خسرہ کی بیماری سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ خسرہ سے انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد کے مطابق خسرہ کیخلاف صوبے کے سات اضلاع سکھر، خیرپور،شکار پور،لاڑلاکانہ، قنبر، کشمور اور جیکب آباد میں مہم جاری ہے ،جس میں 395 کیمپ اور 668 موبائل ٹیمیں ویکسی نیشن کا کام کررہی ہیں ، خسرہ سے 89 اموات ہوئیں جبکہ 2127 بچے متاثر ہوئے۔سیکرٹری صحت سندھ آفتاب کھتری کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں لوگ اسپتالوں میں جانے کے بجائے دیسی ٹوٹکے استعمال کررہے ہیں جبکہ علاقوں میں پیدا ہونے والے بچے کمزور اور غذائی قلت کے شکار ہیں جس کی وجہ سے قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے خسرے کی بیماری کے بعد وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔