18 جون ، 2023
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے شیخوپورہ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد کم پیٹرول ڈالنے والے 2 پیٹرول پمپ سیل کردیے۔
پولیس کی جانب سے دھوکہ دہی میں ملوث 6 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کےا شتراک سے کم پیٹرول ڈ النے والے پمپوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو 2 پیٹرول پمپوں پر ڈسپنسر میں نصب ڈیجیٹل آلات پکڑے گئے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہےکہ ان پمپوں پر ریموٹ کنٹرول کےذریعے 50 فیصد کم پیٹرول بھرا جاتا تھا۔
اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے ریموٹ کنٹرول آلات ضبط کرکے 6 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔