18 جون ، 2023
بھارتی افواج میں ہر تیسرے روز خودکشی کا ایک واقعہ پیش آنے لگا اور خود کشی کرنے والوں میں مرد کے ساتھ خواتین افسران بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو دہائیوں کے دوران فوجیوں کے خودکشی کے واقعات کی وجہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن رہا ہے اور 2001 سے اب تک مختلف واقعات میں 3300 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، 5 سال میں 800 سے زائد بھارتی جوانوں نے افسران بالا کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کی۔
رواں برس اپریل میں بھارتی فوجی نے اپنے 4 ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ 23 جنوری 2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی اور 9 جنوری 2023 کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران سے زیادتی اور جنسی ہراسانی کے 1243 واقعات رپورٹ ہوئے۔