Time 21 جون ، 2023
کھیل

شادی کی شاپنگ پر توجہ نہیں جو ملا پہن لوں گا:حارث رؤف

زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے : فاسٹ بولر حارث رؤف/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے : فاسٹ بولر حارث رؤف/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گی۔ 

 حارث رؤف  اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے اپنی شناخت بنانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا، جس دوران  حارث نے سمر کیمپ میں شامل کرکٹرز کو متحرک کرنے کے لیے لیکچر بھی دیا، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر منصور رانا اور کوچز نے حارث رؤف کا استقبال کیا،حارث رؤف نے سمر کیمپ میں شامل بچوں اور نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی انہیں ٹپس دیں اور تصاویر بنوائیں۔

 زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے : حارث رؤف

اسی دوران  جیو نیوز سے گفتگو کے دوران حارث نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ   اگرچہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن  کھلاڑیوں کے سری لنکا  جانے سے قبل  ولیمے کی تقریب ہوجائے گی لہٰذا زیادہ تر کھلاڑی   ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے حوالے  سے حارث کا کہنا تھا کہ  جنہوں نے کارڈ بنایا ہے بہت اچھا بنایا ہے انھیں چاہیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں،  شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں ہے  جو بھی  ملا وہ پہن لوں گا۔ 

شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں ہے جو بھی ملا وہ پہن لوں گا : حارث رؤف  

دوسری جانب قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھاکہ قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر کی سہولیات اور کوچنگ سے جتنا فائدہ وہ سکتا ہے اٹھائیں، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے آپ بہت جلد آگے آسکتے ہیں۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور قلندرز نوجوانوں کوپلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور اس کی مثال میں آپ کے سامنے ہوں،اس سطح پر جتنی محنت کریں گے وہی آپ کے کام آئے گی۔

مزید خبریں :