پاکستان
31 دسمبر ، 2012

لاہور: 16 سالہ لڑکے کو 30 لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا

 لاہور: 16 سالہ لڑکے کو 30 لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا

لاہور … لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں 16 سال کے لڑکے کو 30 لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا ، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، پولیس نے ملزم باپ بیٹوں سمیت 3 افراد کر لئے۔واقعہ کیسے پیش آیا۔گندا انجن گوالمنڈی کے رہائشی الطاف کے بیٹے بلال کو جمعہ کی رات محلے دار دوست ثاقب نواز اور اس کے بھائیوں نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور اپنے ہی گھر میں اسے گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ سے 30 لاکھ تاوان طلب کرتے رہے ۔محلے داروں اور پولیس کے شک گزرنے پر ثاقب کے گھر چھاپہ مار کر بالائی کمرے سے بلال کی لاش برآمد کر لی گئی۔جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیاتھا۔پولیس نے ملزم ثاقب کے والد نواز اوربھائیوں شعیب اور اویس کو گرفتار کر لیا۔ایک ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے بھائی ثاقب نے بلال کو قتل کیا ہے۔پولیس نے مقتول بلال کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔

مزید خبریں :