کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر شہری ہائی ٹینشن لائن ٹاور پر چڑھ گیا

کراچی میں ایک شخص پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تنگ آکر احتجاجاً ہائی ٹینشن ٹاور پر جا بیٹھا۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور آئے روز پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج بھی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن ایک شہری نے اس کے لیے انوکھا احتجاج کیا۔

اورنگی ٹاؤن 11 نمبر کا رہائشی اسحاق حسن علاقے میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی سے تنگ آکر سراپا احتجاج بن گیا اور وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے صابری چوک پر موجود ہائی ٹینشن لائن کے ٹاور پر جا بیٹھا۔

اورنگی ٹاؤن پولیس تھانے کے افسر نے جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنا ریسکیو عمل شروع کیا اور شہری کو نیچے اترنے کیلئے زور دیا گیا اور تھوڑی ہی دیر میں اسے خیریت سے نیچے اتار لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہری کے خلاف سیکشن 325 کے تحت اقدام خودکشی کی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

فوٹو اسکریب گریب
فوٹو اسکریب گریب

ٹاور پر چڑھنے والے شہری نے پانی فراہم نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

مزید خبریں :