کھیل
31 دسمبر ، 2012

بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو اجازت نہیں دینگے،ذکاء اشرف

بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو اجازت نہیں دینگے،ذکاء اشرف

ولکتہ…بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان نہ آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش سیکرکٹ تعلقات پرنظرثانی کافیصلہ کیاہے،اور بی پی ایل میں کھلاڑیوں کی شرکت ان کی مصروفیات سے مشروط ہوگی۔چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کاکہناہے کہ بنگلادیش کافیصلہ افسوسناک ہے،مستقبل میں بنگلادیش سے کرکٹ تعلقات پرنظرثانی کی جائیگی،جو لوگ وعدے کاپاس نہیں کرسکتے،ان کیلئے اپنے مفادات کی قربانی نہیں دی جاسکتی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ بنگلادیش کاسیکورٹی خدشات کو جوازبنانا نامناسب ہے،حال ہی میں غیرملکی کرکٹرزنے پاکستان کادورہ کیا،انہیں سیکورٹی کاکوئی مسئلہ پیش نہیں آیاکھلاڑیوں کو بی پی ایل کی اجازت دینے سے پہلے ان کی مصروفیات کاجائزہ لیاجائیگا۔

مزید خبریں :