31 دسمبر ، 2012
کراچی…جے یو پی کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور نے کہا ہے کہ کراچی میں نوگو ایریاز ختم کیئے بغیر پرْ امن جماعتوں کا شہر میں انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں،یہ بات انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں جے یو پی کراچی کے صدر مفتی محمد صابری ، جماعت اسلامی کے برجیس احمد ، جے یو آئی (ف) کے قاری عثمان ، مسلم لیگ (ن) کے نثار شاہ، تحریک انصاف کے سبحان علی ، مسلم لیگ فنکشنل کے انور خان اور دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیا ں عوام کے مفاد میں ہیں جبکہ انتخابات سے قبل مسلح اور عدم برداشت کی سیاست کرنے والی جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے۔