31 دسمبر ، 2012
سلام آباد…ملک کے بیشتر شہروں میں سردی نے ڈیرا جمایا ہواہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔سند ھ ،پنجاب ،بلوچستان اور کشمیر کے تمام علاقے اب تک سردی کی لپیٹ میں ہیں،جبکہ گلگت بلتستان ڈویژن کے بالائی علاقوں میں جاری برفباری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔سندھ اور پنجاب کے اکثر شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی برقرار ہے، لوگ شالیں ،سوئٹر پہن کر،گرما گرم پکوان کھا کر اور سوپ پی کر سردی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ استور میں منفی 12، پاراچنار اور کالام میں منفی 11 ، قلات اور کوئٹہ میں منفی 10اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔