پاکستان
31 دسمبر ، 2012

خرابیاں جمہوری نظام کے تسلسل سے دور ہوں گی ،ساجد میر

خرابیاں جمہوری نظام کے تسلسل سے دور ہوں گی ،ساجد میر

اہور…مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ انتخابات کا التوا ملکی سا لمیت کیلئے خطرناک ہوگا ،نظام کی خرابیاں کسی جنترمنتر سے نہیں جمہوری نظام کے تسلسل سے دور ہوں گی ،لاہور میں علماء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ قوم سیاست کے شوقین مداریوں کے ماضی نہیں بھولی ،تبدیلی کیلئے ووٹ سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بعض حکومتی حلقے بھی انتخابات کا التوا ء چاہتے ہیں ،حکومت نے پانچ سال میں عوام کو بھوک،افلاس اور دہشت گردی کے تحفے دیئے ہیں ، جب گھر گھر اسلحے کے ڈھیر ہونگے توامن و امان کیسے قائم ہو گا؟

مزید خبریں :