پاکستان
31 دسمبر ، 2012

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پوراہونے پر ملتوی کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پوراہونے پر ملتوی کر دیا گیا

لاہور…پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد کورم کی نشاندہی پر ملتوی کردیا گیا،اس اجلاس میں اسپیکر کی اراکین سے نوک جھونک پوری شدت کیساتھ سنائی دیتی رہی،اجلاس کے آغاز میں پارلیمانی سیکریٹری ہاوٴسنگ ظفر اقبال ناگرہ نے سوالوں کے جوابات دیئے، پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسراء نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کی تعریف کرنے کے بعد عدلیہ سے سوالات کے جواب مانگے، اسپیکر نے روکنا چاہا مگر ناکام رہے، اپوزیشن کے احسان الحق نولاٹیا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک بار پھر میئر لاہور قرار دیا اور انہیں اپنی توجہ میٹرو بس سروس پر رکھنے کی بات کی،اس پر اسپیکر نے کہا کہ وہ ایوان کی توہین کر رہے ہیں ، اس کا نقصان پہنچ سکتا ہے، فارورڈ بلاک کے شیخ علاوٴ الدین نے کہا کہ اسپیکر کو دورہ بھارت کے بعد نرمی اختیار کرنی چاہیے ،اس پر اسپیکر نے کہا کہ کیا وہ بھارت سے ٹیکے لگوا کر آئے ہیں،پیپلز پارٹی کی ساجدہ میر کی نشاندہی پر کورم پورا نہ نکلا جس پر اسپیکر نے اجلاس 3 جنوری سہ پہر تک ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :