پاکستان
01 جنوری ، 2013

دوہزار بارہ کے شہدا کی یاد میں لاہور میں شمعیں روشن

 دوہزار بارہ کے شہدا کی یاد میں لاہور میں شمعیں روشن

لاہور…2012کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی یاد میں لاہور میں شمعیں روشن کی گئیں۔مختلف تنظیموں کی جانب سے لاہور پریس کلب اور چیئرنگ کراس پر شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے معصوم جانیں لیں جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا آنے والا سال پاکستان کے لئے خوشیوں اور امن کا پیغام لائے۔

مزید خبریں :