01 جنوری ، 2013
لاہور…سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ 2013ء تبدیلی کا سال ہوگا،ملک کو جمہوریت کی پٹری سے اتارنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔لاہورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ جو طالبان غیرمسلح اورآئین کو مانتے ہیں ،اُن سے مذاکرات ضرور کیے جائیں ، اُن کا کہناتھاکہ دہشت گردی کا خاتمہ قوم کی اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کرپشن کا پیسہ واپس لا کرملک پر قرضوں کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے، ہماری سیاست نظام مصطفی کیلئے ہے، سیکولرازم کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔