01 جنوری ، 2013
کراچی ....دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی سال نو کا استقبال بڑے جوش و خروش کیا گیا۔تاہم نیو ایئر نائٹ پر کراچی پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ڈبل سواری سمیت اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔سال نو کے استقبال کے موقع پر کراچی پورٹ کے قریب قائم فوڈ اسٹریٹ پر کے پی ٹی کے تحت آتش بازی اور میوزیکل فنکشن کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نوجوان لڑکے ، لڑکیوں، فیملیز سمیت خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر جوش بینڈ نے بھی اپنی فن گائیگی سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ تاہم جیسے ہی رات کے بارہ بجے تو سال نو کا استقبال آتش بازی کرکے کیا گیا جس سے آسمان چاروں طرف رنگ پھیل گئے۔