01 جنوری ، 2013
لاہور....لاہور میں نیا سال کا جشن انتہائی پرجوش میں منایا گیا ،آتش بازی کی گئی اور بھنگڑے ڈالے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ اہلیان لاہور نے نئے سال کا جشن اپنے روایتی انداز میں منایا،مال روڈ،گلبرگ مین بلیوارڈ،لبرٹی گول چکر،ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بارہ بجتے ہی لوگ دیوانہ وار گھروں سے نکل آئے،منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تو کچھ نے آتش بازی بھی کی۔جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔ پولیس نے منچلوں کو منتشر کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا۔