01 جنوری ، 2013
لاہور…شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے،موٹروے ذرائع کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کو بند کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد سے آنے والے ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے جی ٹی روڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔موٹروے پر دھند میں پھنس جا نے والی ٹریفک کو کانوائے کے ذریعے نکال جا رہا ہے۔موٹروے پولیس کی جانب سے موٹ?روے پر سفر کرنے والوں کو آئستہ رفتار اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدائیت دی جا رہی ہیں۔