01 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی میں سال نو کے استقبال کے موقعے پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے ڈیٹرھ سالہ بچے سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔ نیو ائیر نائٹ یعنی سال 2013 کے استقبال کے موقعے پر حکومتی اعلانات اور دعو وٴں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی،اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ڈیڑھ سالہ بچے سمیت 26 افراد زخمی ہوئے، دوسری جانب سی ویو کے ساحل پر جانے والے تمام راستوں کو گذشتہ روز ہی ہرطرح کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث شہر کے مختلف سڑکوں پر ٹریفک شدید جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، جبکہ شہر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری سمیت لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر بھی تین جنوری تک پابندی عائد ہے۔