01 جنوری ، 2013
پسنی…ضلع گوادر کے علاقے پسنی کے ساحل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین ماہی گیر جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پسنی کے ساحلی علاقے جوڈی میں چار ماہی گیر اپنے کشتوں کے قریب کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین ماہی گیر سکندر ،اختر اور شیر جان موقع پر جاں بحق جبکہ شفیق زخمی ہوگیا۔ زخمی اور لاشوں کو سو ل ہسپتال پسنی منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔