01 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق راشد مہناس روڈ پر لاثانیہ ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا وردی میں ملبوث سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی ہوا،جس کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی،مقتول کی لاش کو پہلے دارالصحت اسپتال اور پھر ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا،دوسری جانب جام گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے 26 سالہ رضیہ خاتون ہلاک ہوئیں،جو گھر سے لاپتہ تھیں اور اُ ن کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ کھوکھراپار میں درج تھی۔