پاکستان
01 جنوری ، 2013

لاہور ، داتا گنج بخش کا 3روزہ عر س آج شروع ہورہا ہے

 لاہور ، داتا گنج بخش کا 3روزہ عر س آج شروع ہورہا ہے

لاہور…حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 969 ویں سالانہ عر س کی تین روزہ تقریبات آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہیں۔ وزیر اوقاف پنجاب میاں احسان الدین قریشی کے مطابق حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے عرس میں ملک کے طول عرض سے زائرین شرکت کرینگے جن کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے موقع پر روحانی محافل میں پانچ سو مشائخ ،سجادگان ،اکابرین ،مذہبی ا سکالرز اور نعت خواں حصہ لیں گے، زائرین کی حفاظت اور اجتماع کی مانیٹرنگ کیلئے 80 کیمرے جبکہ17 سو سیکورٹی اہلکا ر تعینات کیے جائیں گے ،لنگر اور دیگر انتظامات کے لیے اسی لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :