پاکستان
01 جنوری ، 2013

کراچی:سی ویو اور ڈی ایچ اے کے راستے کھول دیئے گئے

کراچی:سی ویو اور ڈی ایچ اے کے راستے کھول دیئے گئے

کراچی…کراچی میں نیو ائیرنائٹ جشن کے موقعے پرسی ویو اور ڈی ایچ اے کے علاقوں میں بند کئے جانے والے راستوں سے کنٹرینرز کو کنارے پر رکھ دیا گیا ہے،جس کے بعد دوبارہ سے ٹریفک رواں دواں ہوگیا ہے ۔پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر کلفٹن ،سی ویو ،ڈی ایچ اے اور متصل علاقوں میں نیو ائیرنائٹ کے موقعے پر جشن منانے کے لئے پہنچنے والے منچلے نوجوانوں کو روکنے کے لئے راستوں کو کنٹرینرز لگاکر بند کیا گیا تھا،جبکہ بعض مقامات پر پانی کے ٹینکرز اور خار دار تاروں کا بھی استعمال کیا گیا تھا،جس الصبح ہٹالیا گیا ہے،جس کے بعد کنٹرینرز کو سٹرک کے کناروں پر رکھ دیا گیا ہے،جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہوگیا ہے،البتہ لفٹررز کی مدد سے کنٹرینرز کو اٹھا کر دوسرے مقامات پر منتقل کئے جانے کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :