Time 28 جون ، 2023
کھیل

مبینہ بے ضابطگیاں، پی سی بی میں نجم سیٹھی دورکا آڈٹ کرانےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹرجنرل پاکستان کوخط لکھ دیا ہے/فوٹوفائل
وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹرجنرل پاکستان کوخط لکھ دیا ہے/فوٹوفائل

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) میں مبینہ بے ضابطگیوں پر  نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

  آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینیجمنٹ کمیٹی ارکان کوملی مراعات کابھی جائزہ لینگے : خط کا متن

 خط  کے متن  میں کہا گیا ہے کہ  نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے،  آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینیجمنٹ کمیٹی ارکان کو ملی مراعات کا بھی جائزہ لیں گے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل 22 دسمبر  2022  سے 20 جون 2023 کا بلا  تاخیر آڈٹ شروع کرے، ساتھ ہی آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کوپی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کےغیرضروری اخراجات کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزید خبریں :