پاکستان
01 جنوری ، 2013

خیبر پختونخوا میں آج سے مشرف دور کا بلدیاتی نظام ختم

خیبر پختونخوا میں آج سے مشرف دور کا بلدیاتی نظام ختم

پشاور…صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے مشرف دور کا بلدیاتی نظام ختم ہو گیا ہے اور صوبے بھر میں ڈی سی اوز کو ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا ہے۔صوبائی وزارت بلدیات کے مطابق نئے نظام کے بعد ڈپٹی کمشنرز کے پاس کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ہوں گے۔ڈپٹی کمشنرز کی بحالی کے بعد مجسٹریسی نظام بھی بحال ہو گیا ہے۔صوبے بھر میں ایڈیشنل کمشنرز، اور اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی اج متوقع ہے۔

مزید خبریں :