01 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور موٹروے کو دھند چھٹنے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔موٹروے ذرائع کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر رات گئے لاہور موٹروے سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند کی جانے والی ٹریفک دھند چھٹنے پر صبح سات بجکر 25 منٹ پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے،تاہم ابھی بھی موٹروے کے بعض حصوں میں ہلکی دھند ہے جس کے باعث موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی رفتار آئستہ رکھنے اور گوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔