01 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورمیں نیا سال کا جشن بھر پور انداز میں منایا گیا،آتش بازی کی گئی بھگنڑے ڈالے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔اہلیان لاہور نے نئے سال کا جشن اپنے روایتی انداز میں منایا،مال روڈ،گلبرگ مین بلیوارڈ،لبرٹی گول چکر،ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بارہ بجتے ہی لوگ دیوانہ وار گھروں سے نکل آئے،منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تو کچھ نے آتش بازی بھی کی۔جش منانے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔ پولیس نے منچلوں کو منتشر کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا۔