’ چٹ پٹی افغانی بوٹی ‘ بنائیں اور دسترخوان کی رونق بڑھائیں

اگر کسی مزیدار اور خوشبودارکھانے کا سوچیں تو ذہن میں جن چیزوں کے نام آتے ہیں ان میں یقیناً باربی کیو سرفہرست ہے/فوٹوفائل
 اگر کسی مزیدار اور خوشبودارکھانے کا سوچیں تو ذہن میں جن چیزوں کے نام آتے ہیں ان میں یقیناً باربی کیو سرفہرست ہے/فوٹوفائل

عید الاضحیٰ گزرجانے  کے کئی روز  بعد بھی  گوشت سے بنی ڈشز  دسترخوان کی زینت بنتی ہیں اور ان چٹ پٹے کھانوں کو دیکھ کر  ہر کسی کا دل للچاتا ہے۔

ہم  بھی اگر کسی مزیدار  کھانے کا سوچیں  تو ذہن میں  میں یقیناً باربی کیو سرفہرست ہے یہی وجہ ہے کہ عید قرباں پر باربی کیو کھانوں کی مانگ میں خود بخود اضافہ ہونے لگتا ہے۔

 اگر آپ بھی عید قرباں کی دعوت کے مینیو کے لیے پریشان ہیں تو اس عید بڑے کے گوشت کی افغانی بوٹی آزمائیں۔

اجزا:

بیف گوشت : 600 گرام

پیاز : 2 عدد درمیانی

لہسن کا پیسٹ : آدھی چمچ

ادرک کا پیسٹ : آدھی

کچا پپیتا : دو چمچ

نمک : حسب ضرورت

ترکیب

باؤل میں ململ کا کپڑا بچھا کر اس میں 2  درمیانی پیاز کش کرلیں، اب ململ کے کپڑے کو نچوڑ کر پیاز کا عرق باؤل میں جمع کرلیں۔

 پیاز کے عرق میں اچھی طرح دھلا ہوا اور چھوٹی چھوٹی بوٹیوں کی صورت کٹا گوشت ڈال کر اچھی طرح  مکس کریں، اب اس پیاز میں آدھا چمچ لہسن ، آدھا چمچ ادرک کا پیسٹ ، 2 چمچ کچا پپیتا کا پیسٹ، ڈیڑھ چمچ یا حسب ضرورت نمک ملاکر 4 سے 6 یاگھنٹے یا پھر رات بھر میری نیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔

جب پکانا  ہو تو اس وقت چربی کی بھی چھوٹی بوٹیاں کرلیں اور بوٹیوں کے مصالحے کے ساتھ ملا کر کچھ دیر کیلئے  رکھ دیں، اس میں تھوڑ ا سا تیل بھی شامل کر دیں۔

کوئلے دہکالیں اور اب  دو بوٹی گوشت ایک بوٹی چربی کی سیخوں پر چڑھالیں، اب سیخوں پر دونوں طرف ایک سے ڈیڑھ چمچ تکہ مسالہ چھڑکیں، اس کو ہلکا ہلکا تیل لگاکر کوہلے پر سینک لیں، چاہیں تو اوون میں بھی گرم کر سکتے ہیں۔

تیار ہونے پر سیخوں سے نکال لیں اور ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

مزید خبریں :