پاکستان
01 جنوری ، 2013

پشاور میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں ستر کلو گرام وزنی بم ناکارہ بناکر دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند میں سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔ بم کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔بی ڈی یوکے اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بنا کر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بارودی مواد 70کلو گرام وزنی تھا۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کا نشانہ پولیس کی موبائل ٹیم ہوسکتی تھی۔

مزید خبریں :