01 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تمام سرکاری اورغیرسرکاری تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں،لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نئے سال کے آغاز پر آج سرکاری اورغیرسرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے،جس کے ساتھ ہی سڑکوں اوراسکولوں میں چمکتے دمکتے چہروں کی وجہ سے رونقیں بحال ہو گئیں،شدید سردی اورچھٹیوں کے بعد پہلادن ہونے کی وجہ سے حاضری خاصی کم رہی،بچے ایک دوسرے سے چھٹیوں کے دوران کی مصروفیات اور سیروتفریح کے منصوبوں پر گفتگو کرتے رہے۔مری سمیت سردپہاڑی علاقوں میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔