Time 02 جولائی ، 2023
کھیل

عامر خان کا ماڈل سمیرا سے رابطے اور تصاویر کے تبادلے کا اعتراف

میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا: عامر خان کی جیو نیوز سے گفتگو۔ فوٹو فائل
میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا: عامر خان کی جیو نیوز سے گفتگو۔ فوٹو فائل

سابق عالمی باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا سے تعلق پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

سابق باکسنگ چیمپئن کا کہنا تھا ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مانگے، انکار پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی۔

عامر خان کا کہنا تھا میرے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل سمیرا نے مقامی اخبار کو اسٹوری فروخت کی، میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا لیکن ایسا رابطہ نہیں رہا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل سمیرا مجھ سے خود رابطے کرتی تھی، سمیرا نے بتایا وہ اپنےخاندان سے خوش نہیں، دور رہنا چاہتی ہے، سمیرا مجھ سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت کے حوالے سے بھی پوچھا کرتی تھی۔

خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :