02 جولائی ، 2023
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق باکسنگ چیمپئن عامر خان کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔
مقامی میڈيا نے برطانیہ میں عامر خان کا ماڈل سمیرا سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی، ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا، وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہے ہیں لیکن جب عامر خان نے شادی کی دسویں سالگرہ پر بیوی فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں تو سمیرا نے رابطہ ختم کر دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ شروع ہوا اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہو گيا لیکن دوبارہ ناچاقی پر رابطے پھر ٹوٹ گئے۔