Time 04 جولائی ، 2023
کھیل

رونالڈو کے بعد پرتگال کے ایک اور فٹبالر سعودی فٹبال کلب میں شامل

الاتحاد کی جانب سے فلپ جوٹا کی کلب میں شمولیت کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا
الاتحاد کی جانب سے فلپ جوٹا کی کلب میں شمولیت کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا

پرتگالی ونگر فلپ جوٹا نے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کلب الاتحاد کو جوائن کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کلب النصر کو جوائن کیا ہے جس کے بعد اب ایک اور کھلاڑی سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد سے منسلک ہوگئے۔

الاتحاد کی جانب سے فلپ جوٹا کی کلب میں شمولیت کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ جوٹا کو تین سالہ معاہدے کے لیے سائن کیا گیا ہے۔

کلب کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ معاہدہ سائن کرنے کی یہ تقریب اتوار کے روز ہوئی، فٹبالر نے دبئی کے اسپیشلائز میڈیکل  سینٹر میں اپنا میڈیکل بھی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلب نے فٹبالر کو ٹرانسفر فیس کی مد میں 31.73 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔

مزید خبریں :