کاروبار
01 جنوری ، 2013

دسمبر میں مہنگائی سات ماہ کی بلند ترین سطح 7.93 فی صدپر پہنچ گئی

 دسمبر میں مہنگائی سات ماہ کی بلند ترین سطح 7.93 فی صدپر پہنچ گئی

کراچی …گزشتہ ماہ دسمبر میں مہنگائی سات ماہ کی بلند ترین سطح 7.93 فی صدپر پہنچ گئی،جولائی سے دسمبر 2012 کے دوران درسی کتب کی قیمتیں 41 فی صد بڑھ گئیں، حکومت نے مہنگائی کے اعاد و شمار جاری کردیے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2012 تک سال 2011 کے اسی عرصے کی نسبت مہنگائی 8.32 فی صد کی رفتار سے بڑھی ۔ان چھ مہینوں میں دال اور چنے کی قیمتیں 47 فی صد بڑھ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ درسی کتابیں بھی 41 فی صد مہنگی ہوگئیں۔ جوتے اور کپڑے 16 فی صد جبکہ علاج و معالجہ 15 فی صد مہنگا ہوا ہے۔مجموعی طور پر غذائی اشیاء 9 فی صد تک مہنگی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :