Time 05 جولائی ، 2023
کھیل

خراب موسم، کوہ پیما آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

آصف بھٹی دو روز قبل برف کوری یعنی ’اسنو بلائنڈنیس‘ کا شکار ہوکر نانگا پربت کے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے— فوٹو: فائل
آصف بھٹی دو روز قبل برف کوری یعنی ’اسنو بلائنڈنیس‘ کا شکار ہوکر نانگا پربت کے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے— فوٹو: فائل

دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کا عزم لے کر چلنے والے کوہ پیما آصف بھٹی تاحال نانگا پربت پر پھنسے ہوئے ہیں، خراب موسم کی وجہ سے ان کو ریسکیو کرنے کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

آصف بھٹی دو روز قبل برف کوری یعنی ’اسنو بلائنڈنیس‘ کا شکار ہوکر نانگا پربت کے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے، اس موقع پر آذربائیجان کے کوہ پیما ازرافیل نے اپنی مہم کو چھوڑ کر آصف بھٹی کی مدد کو اہم سمجھا اور ان کی مدد کیلئے رک گئے تاہم خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان نہ بھرسکا اور ریسکیو کا عممل متاثر رہا۔

تاہم ازرافیل کی مدد سے آصف بھٹی 6800 میٹر پر کیمپ تھری تک پہنچے اور گزشتہ شب کیمپ تھری پر گزاری اور آج دن دھیرے دھیرے کیمپ ٹو کی جانب سفر شروع کیا۔

آصف بھٹی کے دوست اور ان کے سوشل میڈیا منیجر آصف کھوجہ نے بتایا کہ آصف بھٹی کی صحت بگڑ رہی ہے اور انہیں فوری امداد کی ضرورت ہے، کافی وقت اونچے مقام پر رہنے کی وجہ سے آصف بھٹی کو فورسٹ بائیٹ، ہائی ایلٹیٹیوڈ سِکنیس اور دیگر مسائل ہورہے ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ روز بیس کیمپ سے گراؤنڈ ریسکیو کی متضاد اطلاعات موصول ہوئیں تاہم آج صبح فضل علی اور محمد یونس کیمپ ٹو کی جانب رواں ہوئے اور شام تک کیمپ 2 پہنچے۔ کچھ دیر آرام کے بعد یہ دونوں کوہ پیما کیمپ 2 سے مزید اوپر جائیں گے تاکہ دھیرے دھیرے نیچے اترنے والے ازرافیل اور آصف بھٹی کی مدد کی جاسکے اور انہیں کیمپ ٹو تک لایا جاسکے۔

مزید خبریں :