01 جنوری ، 2013
کراچی… وزیر اعظم راجا پر ویز اشرف صدر زرادری کی جانب سے ہنگامی طور پر طلب کئے جانے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صدر زرداری سے ملاقات کی ہے، بلاول ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی صورت حال بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔تر جمان ایوان صدر کے مطابق وزیراعظم نے صدر کو توانائی کی صورت حال سے صدر کو آگاہ کیا،وزیراعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ توانائی کی کمی پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات کیئے جارہے ہیں۔