پاکستان
02 جنوری ، 2013

لانگ مارچ سے ہمیں ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا،شرجیل میمن

 لانگ مارچ سے ہمیں ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا،شرجیل میمن

کراچی…صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے ہمیں ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا،علامہ طاہر القادری کینڈین شہری ہیں، غیر ملکی پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرسکتے،جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انقلاب کی باتیں کرنے والے ماضی میں آمروں کے ساتھی رہے ۔ ریاست یا سیاست کا نعرے لگانے والے سن لیں، ملک سیاست دانوں نے بنایا ہے اور وہی اسے چلائیں گے اور آئین شاہ راہوں پر نہیں پارلیمنٹ میں بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کینڈین شہری ہیں اور غیر ملکی پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے ہمیں ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔

مزید خبریں :