پاکستان
02 جنوری ، 2013

چوہدری برادران کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دینگے ،چوہدری احمد مختار

چوہدری برادران کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دینگے ،چوہدری احمد مختار

گجرات…وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ چوہدری برادران انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں مگر انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، پیپلز پارٹی گجرات سے ہر نشست پر امیدوار کھڑا کرے گی ، تحریک انصاف اور منہاج القرآن غیر جمہوری قوتوں کی پْتلیاں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چودری احمد مختار نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں گجرات سے کسی کو واک اوور کا موقع نہیں ملے گا، پیپلز پارٹی گجرات سے ہر نشست پر امیدوار کھڑا کرے گی اور جیتے گی۔ احمد مختار نے کہا کہ چوہدری برادران انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں ، مگر انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، آئندہ انتخابات میں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ہو گا۔

مزید خبریں :