پاکستان
02 جنوری ، 2013

نوشہرہ میں دودھماکے، تین دُکانوں سمیت بینک اور کارکو نقصان

نوشہرہ میں دودھماکے، تین دُکانوں سمیت بینک اور کارکو نقصان

نوشہرہ …نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، دھماکوں سے تین دُکانوں سمیت ایک بینک اور کار کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق ذیشان مارکیٹ کے قریب ایک سی ڈی کی دُکان پر دھماکاخیز مواد نصب کیا گیا تھا جسے چوکیدار نے اٹھا کر میدان میں پھینک دیا، جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے تین دُکانوں اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔دوسرا دھماکا جہانگیرہ چوک میں نجی بینک کے قریب ہوا۔ جس سے بینک کی اے ٹی ایم مشین اور ایک اسٹیشنری کی دُکان تباہ ہوگئی۔ تاہم دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں :