Time 11 جولائی ، 2023
کھیل

نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون نے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جما لیں

نائلہ کیانی اپنے اس ہدف کو مکمل کرنے کے لیے رواں ہفتے 8051 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوں گی۔ فوٹو فائل
نائلہ کیانی اپنے اس ہدف کو مکمل کرنے کے لیے رواں ہفتے 8051 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوں گی۔ فوٹو فائل

نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور ریکارڈ پر اپنی نظریں جماتے ہوئے پاکستان میں موجود تمام پانچ "ایٹ تھاوزنڈرز" سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا عزم کر لیا۔

نائلہ کیانی اپنے اس ہدف کو مکمل کرنے کے لیے رواں ہفتے 8051 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوں گی اور موسم ٹھیک رہا تو اس ماہ کے آخر تک اس چوٹی کو سر کر لیں گی۔

اگر نائلہ کیانی اپنی مہم میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ ملک کی پہلی خاتون کو پیما ہوں گی جس نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام پانچ چوٹیاں سر کرلی ہوں۔

نائلہ اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔

نائلہ نے نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ ، اناپورنا اور لوٹسے کو بھی سر کیا ہوا ہے اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی بھی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

مزید خبریں :